پنجاب میں ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی حصہ لے گی یا نہیں؟اہم اعلان سامنے آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار کھڑے نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کی حمایت کرے گی۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑے کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔