قصور میں گھر کی چھت گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

قصور میں گھر کی چھت گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
قصور میں گھر کی چھت گرنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )دیپالپور روڈ نتھے والا گاؤں میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچے سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران گھر کی چھت گرگئی جس سے 10 سالہ احمد ،45 سالہ اشرف  اور 55 سالہ یاسینملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پرپولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو ملبے سے نکالاتو وہ دم توڑ چکے تھے۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -