کوریا میں دو بہنوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

کوریا میں دو بہنوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
کوریا میں دو بہنوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ) کوریاکی عدالت نے دو بہنوں کو قتل کرنے والے 33سالہ شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔
 قاتل نے گزشتہ سال 25 جون کو صبح ساڑھے دس بجے جنوبی چھونگ چھنگ صوبے کے دانگجن میں واقع اپارٹمنٹ میں اپنی گرل فرینڈ کا گلا گھونٹ دیا اس کے بعد اسی عمارت میں اس نے مقتولہ کی بڑی بہن کے اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور اگلی صبح کام سے واپس آنے کے بعد اسے بھی مار ڈالا۔قاتل نے بہن کی گاڑی بھی چوری کی اور السان نامی شہر چلا گیا جہاں ٹریفک ایکسیڈینٹ میں ملوث ہونے کے بعد فرار ہوگیا۔قاتل نے مقتولین کے کریڈٹ کارڈوں کا استعمال کرتے ہوئے رقم بھی نکلوا لی۔جج نے عدالتی فیصلے میں کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ حقیقت میں قتل کرنے کی کیا واضح وجہ تھی لیکن والدین نے بیک وقت اپنی دو بیٹیوں کو کھو دیا۔قاتل نے مقتولہ کا ایک مہنگے برانڈ کا بیگ بھی چوری کیا اور اسے دوسری عورت کو بطور تحفہ دیا جس سے وہ پہلے ملا کرتا تھا۔مقتولین کے والدین نے قاتل کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا ۔انہوں نے کہا عدالتی فیصلہ کے بعد کہا کہ جس شخص نے ان کے کنبے کو تباہ کیا ہے اسے ہمارے ادا کیے جانے والے ٹیکس پر زندگی بسر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ گزشتہ ماہ مقتولین کے والد نے پریزیڈنٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر ایک درخواست لکھی تھی جس میں قاتل سے متعلق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔