سپین میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں مزید اضافہ

سپین میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں مزید اضافہ
سپین میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے صوبے کاتالونیا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے موجودہ اقدامات کو مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ جس کے باعث نقل و حرکت، تعلیمی مراکز، اور کاروبار پر پابندیاں کم سے کم 7 فروری تک برقرار رہیں گی۔محکمہ صحت کے مطابق وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے جس کے باعث تیسری لہر بہت قریب ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کے دباو میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔
بارسلونا سمیت پورے کتلان صوبہ میں بلا ضرورت ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف کام، سکول، ہسپتال جانے کی اجازت ہوگی جبکہ 400 میٹر دوکانیں ہی کھولی جا سکتی ہیں۔بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔