وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے،اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 فیصد سے بڑھا کر 9.42فیصد ،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 8.04 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر 7.77 فیصد سے بڑھا کر 7.97 فیصد اور بہبود سیونگس سرٹیفکیٹس پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردیا گیا ہے۔

پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 11.28 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کی مدت کے لیے شرح منافع 6.76 فیصد، 6 ماہ کے لیے 6.80 سے 6.82 فیصد ،12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے بڑھا کر 6.92 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

مزید :

قومی -