پاکستان کو لوٹ کرکھاگئےاور ہمیں کہتے ہیں گورننس کریں، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ریاست کی پوری مشینری استعمال کریں گے:فواد حسین

پاکستان کو لوٹ کرکھاگئےاور ہمیں کہتے ہیں گورننس کریں، نوازشریف کو واپس لانے ...
پاکستان کو لوٹ کرکھاگئےاور ہمیں کہتے ہیں گورننس کریں، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ریاست کی پوری مشینری استعمال کریں گے:فواد حسین

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی چوہدر ی فواد  حسین  نےکہاہےکہ براڈشیٹ پر انکوائری کمیشن 45دن کیلئے بنایا گیا ہے،لوگوں نے ہمیں لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کیلئے ووٹ دیا، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ریاست کی پوری مشینری استعمال کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  چوہدر ی فواد  حسین کا کہنا تھا کہ  براڈشیٹ معاملے کی انکوائری کے لئےکمیشن 45دن کیلئے بنایا گیا ہے،انکوائری کمیشن براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کرے گا اور وزیراعظم کو رپورٹ دے گا،2000میں ایون فیلڈ کے علاوہ 100ملین ڈالر کی مزید جائیدادوں کا پتہ چلا،سنہ2000میں شہباز شریف 75لاکھ ڈالر نیب کو ادا کرکےگئےتھے، پاکستان کو لوٹ کرکھاگئےاور ہمیں کہتے ہیں کہ آپ گورننس کریں، گورننس خاک کریں؟یہ لوگ پیسہ لوٹ کر باہر لے گئےہیں ۔انہوں نےکہاکہ لوگوں نےہمیں لوٹاہواپیسہ واپس لانےکیلئےووٹ دیا،نوازشریف کو واپس لانےکیلئےریاست کی پوری مشنری استعمال کریں گے،براڈ شیٹ کا فیصلہ ہے کہ شریف خاندان کی مزید جائیدادوں کا پتہ چلا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں برطانیہ کو احساس دلانا چاہیے کہ نوازشریف کی شہرت اچھی نہیں، غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک استعمال کیا جاتا ہے،برطانیہ میں قانون کا احترام ہے،عدالت قانون کی بالادستی چاہتی ہے،برطانیہ میں بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ وہاں استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -