خاتون نرس کی شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

خاتون نرس کی شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش
خاتون نرس کی شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

  

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں خاتون نرس نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں خودکشی کی کوشش میں خود کو شدید زخمی کردیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او مٹھاخان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جناح مارکیٹ کے علاقے  میں سمیرا نامی خاتوں جو سول ہسپتال کوئٹہ میں میں  نرس ہے نے گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر عرفان سلیم،بارہ سالہ بیٹی شفیقہ،چھ سالہ شمائلہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی،خاتون کو تشویشناک حالت میں  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا  جبکہ خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -