برمنگھم میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کئی ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے 

برمنگھم میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کئی ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے 
برمنگھم میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کئی ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے 

  

برمنگھم( سید حسنین رضا )برطانوی شہر برمنگھم میںکورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کئی ریسٹورنٹس کو بند کردیا گیا ۔برمنگھم کے علاقے سلیہول کونسل کے انسپکٹر نے سٹریٹ فورڈ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کو ایک ہفتے کے لیے بندکر دیا جو کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شراب فروخت کر رہا تھا ۔

گزشتہ جمعہ ڈورج میں واقع سلیم باغ ریسٹورنٹ کو بھی اسی طرح کی خلاف ورزیوں کے لئے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔سلیہول کونسل کے ترجمان نے کہاکہ کونسل اور مقامی پولیس کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور عوام کی صحت کو برقرار رکھنے اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی ضروری اقدام سے دریغ نہیں کررہی۔

مزید :

برطانیہ -