خواتین پر تشددکے حوالے سے نیا قانون منظور ،عدالت سے 2 ماہ میں فیصلہ، 5 سال تک قید  کی سزا ہوسکے گی

خواتین پر تشددکے حوالے سے نیا قانون منظور ،عدالت سے 2 ماہ میں فیصلہ، 5 سال تک ...
خواتین پر تشددکے حوالے سے نیا قانون منظور ،عدالت سے 2 ماہ میں فیصلہ، 5 سال تک قید  کی سزا ہوسکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلوتشدد کے خلاف قانون منظور کرلیا گیا،نئے قانون کے مطابق  خواتین پر تشدد کے مرتکب ملزم کو پانچ سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی جبکہ عدالتیں ایسے کیسز کا فیصلہ دو ماہ میں دینے کی پابند ہونگی۔
92 نیوز کے مابق  صوبائی وزیرسماجی بہبود  ہشام انعام اللہ نے صوبے کی خواتین کو مبارک باد دیتے ہوئے بتایا ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرکے متاثرہ خواتین کی قانونی معاونت اور پناہ  بھی فراہم کی جائے گی۔خواتین پر معاشی، نفسیاتی اورجنسی دباؤ تشدد کے زمرے میں آئے گا۔
معاون خصوصی کامران بنگش نے بتایا کہ گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ کرنے کےلئے ہیلپ لائن جلد قائم ہوگی،  خواتین پر گھریلو تشدد کے بل کی منظوری سے  خواتین کو انصاف دلانے کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید :

قومی -