فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان کا سب سے زہریلا اور منفی سیاستدان قرار دے دیا

فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان کا سب سے زہریلا اور منفی ...
فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان کا سب سے زہریلا اور منفی سیاستدان قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان کا سب سے زہریلا اور منفی سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل لوٹ مار ایسوسی ایشن مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  فیاض الحسن چوہان نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کہہ چکے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیاجائے گا اس کے باوجود اسرائیل نا منظور ریلی سمجھ سے بالاتر ہے،عمران خان ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر جس طرح کیس لڑے اور کسی ملک کے سربراہ کو ایسا کرتے نہیں دیکھا جبکہ بیگم صفدر اعوان کہتی ہیں کہ بی جے پی اور اسرائیل والے فنڈنگ کر رہے ہیں، ان کی اپنی بیٹی کی شادی میں بی جے پی کا وزیراعظم بغیر ویزہ کے آیا تھا۔

اپنی وزارت کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ محکمہ جیل میں پہلے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اپنے گھروں میں بیس بیس ملازمین رکھے ہوئے تھے،جیل کی کینٹینز میں ہر چیز پچاس فیصد مہنگی فروخت ہوتی تھی مگر ہم نے صرف اڑھائی ماہ کی و زارت میں عملی اقدامات کر کے ان سب کا خاتمہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -