'پاکستان کی معاشی کاکردگی کئی ممالک کی نسبت بہت اچھی ہے' سوئٹرز لینڈ کے سفیر کا اعتراف

'پاکستان کی معاشی کاکردگی کئی ممالک کی نسبت بہت اچھی ہے' سوئٹرز لینڈ کے سفیر ...
'پاکستان کی معاشی کاکردگی کئی ممالک کی نسبت بہت اچھی ہے' سوئٹرز لینڈ کے سفیر کا اعتراف
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئٹزلینڈ کے سفیر بینڈ کٹ ڈی سیر جٹ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے اعدادو شمار بہت اچھے ہیں اور  معاشی کاکردگی کئی ممالک کی نسبت بہت اچھی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے درمیان تجارتی توازن زیادہ تر سوئٹزرلینڈ کے حق میں ہے۔ گزشتہ 10 سال کے دوران سوئٹزر لینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے والا چوتھا بڑا ملک رہا ہے۔ 

بینڈ کٹ ڈی سیر جٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات کو بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے اعدادو شمار بہت اچھے ہیں۔