تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے 2 نومولود جاں بحق

تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے 2 نومولود جاں بحق
تھرپارکر میں غذائیت کی کمی سے 2 نومولود جاں بحق

  

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھرپارکر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دوبچے غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کے باعث  انتقال کرگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق دونوں بچوں کا انتقال سول ہسپتال مٹھی میں ہوا،دونوں  بچے نومولود تھے۔تھرکے سرکاری اسپتالوں میں اسوقت 50 بچے زیر علاج ہیں جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کے باعث 750 سے زائد بچے انتقال کرگئے تھے۔

مزید :

قومی -