وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیا کو آپریشن ڈائیلاگ کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک شرکت 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیا کو آپریشن ڈائیلاگ کے اجلاس میں بذریعہ ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایشیا کو آپریشن ڈائیلاگ کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک شرکت 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ (اے سی ڈی) کے 17 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے سی ڈی، ممبر ممالک کی باہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات اور گفتگو کیلئے ایک اہم فورم بن چکا ہے،ہمیں کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور 2030 ایجنڈے کے مطابق طے کردہ دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان اپنے تجربات شیئرکرنے کیلئے تیار ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ کورونا وبا سے بچاو کی ویکسین کی دستیابی سب کے لیے ممکن بنائی جائے۔شاہ محمود قریشی نے سیاحت سے متعلقہ اے سی ڈی کے ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدام سے اے سی ڈی ممبر ممالک کے مابین سیاحت کو فروغ ملے گا۔وزیر خارجہ نے اے سی ڈی ممبر ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے علاقائی روابط سے متعلقہ روڈ میپ 2021-2030 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے روابط کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ابتدائی اجلاس جلد بلانے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اے سی ڈی کے وڑن کے مطابق ایجنڈا 2030 اور انقرہ ڈیکلریشن پر مکمل اعتماد رکھتا ہے، پاکستان کویت میں اے سی ڈی کے مستقل سیکریٹیریٹ کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اے سی ڈی کے بانی ممبران میں ہونے کے باعث اس فورم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

مزید :

قومی -