حکومت اور ادارے اپوزیشن کے دباؤ میں نہیں آئیں گے: وزیراعظم عمران خان

حکومت اور ادارے اپوزیشن کے دباؤ میں نہیں آئیں گے: وزیراعظم عمران خان
حکومت اور ادارے اپوزیشن کے دباؤ میں نہیں آئیں گے: وزیراعظم عمران خان
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اپوزیشن والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت اور ادارے ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ 

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا  جس میں وزیراعظم کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ دورمیں ضرورت سےزائداور مہنگی بجلی بنائی گئی، 42 فیصدمہنگی بجلی بنانےکاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔ وزیراعظم کو براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ براڈ شیٹ کیس نے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے، سابق این آراو 20 ملین ڈالرکےنقصان کاسبب بنا، یہ لوگ اپنی دولت بچانےکیلئےاین آراومانگ رہےہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ کیس کی روشنی میں تحقیقات کرارہےہیں، حکومت اورادارےان کےدباؤمیں نہیں آئیں گے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لائی جائے گی۔ 

وزیراعظم کو اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس سےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی پیشکش کر چکا ہوں، تحریک انصاف ہر فورم پر اپنا کیس پیش کر چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کی حقیقت سب کے سامنے آئے گی، میں جو کہتا تھا وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے۔