چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات
چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  سارہ احمد نے  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  اختر جاوید سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بچوں کے حوالے سے موجودہ قوانین پر تبادلہ خیال کیا گیا اوربچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کے قانون سازی کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  سارہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں گھریلو ملازمین بچوں کو تحفظ فراہم کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے،تاکہ بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں مل سکیں۔

مزید :

قومی -