ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 زحل زائچے میں نکل گیا ہے اب غیر متوقع طور پر صورتحال تبدیل ہو کر آپ کے حق میں ہو گی آج ایک اچھا اور مدد گار دن ہے آپ کو جو آفر ملے اس کو فوراً قبول کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج صبح سے ہی اچھی خبریں ملیں گی خاص طور پر جو بات پہلے کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی۔ وہ معاملا بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ آج ایک طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 صرف ایک دن اور صبر کر لیں۔ زحل اور عقرب زائچے میں سے دوپہر تک ہی نکل جائیں گے اس کے بعد آپ کی ہی مرضی چلے گی پریشانیاں بھاگ جائیں گی،  ا چھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آج ایک اہم اچھا اور بحکم اللہ مدد گار دن ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے واضح امکانات روشن ہیں اور دماغ سے ایک بڑی ٹنشن کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 مشکلات تیزی سے کم ہو رہی ہیں آج آپ کو خودبخود اندازہ ہو جائے گا کہ اللہ پاک کسی قدر مہربان ہے۔ اپنے بندوں پر آپ آج سے ہر طرح کی بندش سے بھی آزاد ہو جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 پارٹنر شپ سے گریز کریں اکیلے کام کریں گے تو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ آج بھی کچھ بڑی رقم ہاتھ لگنے کا امکان ہے اور ایک پرانے دوست بھی کسی نہ کسی طرح آئندہ کے لئے اچھی خبر ملے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 مبارک دن ہے اور بڑی خوشخبری کے ساتھ نمودار ہو رہا ہے آج ایک دوست بھی مدد کے لئے تیار ہوگا اور جو کام نا ممکن لگ رہا تھا وہ آج ممکن ہوتا ہوا دکھائی دے گا ان شاءاللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اپنے لئے اچھا ہی سوچیں اور اچھا ہی ہوگا اللہ پاک انسان کے گمان کے ساتھ ہیں وہ جیسا اللہ کو چاہتے ہیں اللہ بھی ایسے ہی ملتا ہے۔ آج کا دن آپ کی نیت کے ساتھ ہی مدد دے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 عزت وقار میں اضافہ ہوگا جو معاملات کافی دنوں سے تنگ کر رہے تھے۔ اب وہ تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ امید ہے اپنے اور اولاد کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو بات تنگ کر رہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق تو دکھائی نہیں دیتا۔ پھر بھی پریشانی ہے تو آج سارا دن زبان سے (یا کریم یا سلام) کا ورد اگر جاری ہے تو بہت ہی اچھا رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ایک پرانی دشمنی آج اختتام پذیر ہو گی مخالفین سے صلح کا امکان اور مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہوں گے۔ آج کا دن آپ کو بڑی مشکل سے بھی محفوظ رکھے گا ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جو لوگ عرصہ دراز سے اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنے کے چکروں میں تھے اب اس معاملے میں آسانیاں دیکھیں گے اور مخالفین بھی اب خودبخود صلح کے لئے راضی ہو جائیں گے ان شاءاللہ۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -