فرانس میں کورونا کی صورتحال بہترہونے لگی
پیرس ( عاکف غنی) فرانس میں کوروناکی صورت حال میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔
فرانس میں کورونا کی لہر جاری ہے مگر حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فرانس کے وزیر اعظم کاسٹیکس اور وزیر صحت ویرین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر اعظم نے دو فروری سے ماسک کے عام استعمال اور ہوم بیسڈ ورک میں نرمی کا اعلان کر دیا۔دو فروری سے ٹیلی ورک لازمی نہیں ہوگا اور باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔البتہ ویکسین کے لئے عمر کی حد کو کم کرتے ہوئے بارہ سے سترہ سال کے بچوں کے لئے بھی لازمی قرار دے دی گئی۔نائٹ کلبز اور کنسرٹ ہالز سولہ فروری سے کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مریضوں کی سوا چار لاکھ کے لگ بھگ ریکارڈ تعدا د نوٹ کی گئی تھی۔