انارکلی دھماکے میں جاں بحق ہونےوا لے افراد کی میتیں ابائی علاقوں کو روانہ کردی گیئں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ان کے ابائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
میتیں ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے ابائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق 31 سالہ رمضان کی میت کالاشاہ کاکو جبکہ 9 سالہ بچے ابصار کی لاش کو مظفر آباد روانہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں میتیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں ہیں۔