ویسٹ انڈیز کا کھلاڑی پی ایس ایل 7سے دستبردار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈین کھلاڑی روماریو شیفرڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 سے دستبردار ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ویسٹ انڈین کرکٹر روماریو شیفرڈ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم ان کی دستبرداری کے بعد کراچی کنگز نے انگلینڈ کے ٹام لیمنبے کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔