ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسینن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ کا دورہ
باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسینن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر سردار منظورحسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور مختلف شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب اور ان کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور ہسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور عملہ کی تعیناتیاں کرنے کی یقین دہانی کروائی۔