کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں ، مزید 23 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں ، مزید 23 افراد جاں بحق
کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں ، مزید 23 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پھر بڑھنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 افراد  قاتل وائر س کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق تین  ماہ بعد اموات 20 سے زائد رپورٹ ہوئی ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  59 ہزار 343 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7 ہزار 678 نئے کورونا کیسز سامنے آئے  ، یوں گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز شرح  13 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

این سی او سی کے مطابق  ملک میں 57 ہزار 935 کیسز موجود ہیں جن میں سے  961 کی حالت تشویشناک ہے ۔