کورونا کا پھیلاؤ ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندیاں عائد کر دیں 

کورونا کا پھیلاؤ ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندیاں عائد کر دیں 
کورونا کا پھیلاؤ ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندیاں عائد کر دیں 

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد محکمہ داخلہ  بلوچستان نے پابندیاں عائد کر دیں  جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ان ڈور تقریبات میں  300 اور آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ ٹرینوں میں ویکسین کارڈ کے ہمراہ 80فیصد افراد کو سفر کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  جم خانے،سینما،پارکس اور مزارات میں صرف ویکسی نیٹڈافراد ہی داخل ہوسکتے ہیں۔ پابندیوں کا الطاق 31 جنوری تک ہوگا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -