18 جنوری کو لیاری سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل، تہلکہ خیز انکشافات 

18 جنوری کو لیاری سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل، تہلکہ خیز انکشافات 
18 جنوری کو لیاری سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل، تہلکہ خیز انکشافات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے لیاری سے 18 جنوری کو ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیاہے ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو 18 جنوری کو لیاری میں خاتون کے قتل کی اطلاع ملی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوایا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا ، پولیس نے آخر کار یہ معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو کلاکوٹ سے گرفتار کر لیاہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے ۔ 

پولیس کا کہناہے کہ ملزم فرحان خاتون سویرا ناز کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے کیلئے گیا تھا جہاں اس نے اسے گلا دبا کر  قتل کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔