انار کلی دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، 3 مشکوک افراد کیمرے کی نظر میں آگئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

انار کلی دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، 3 مشکوک افراد کیمرے کی نظر میں آگئے ...
انار کلی دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، 3 مشکوک افراد کیمرے کی نظر میں آگئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز انار کلی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی جگہ نصب  کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  دھماکے کی جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ دو دہشتگردوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشتگرد سے بذریعہ فون رابطے میں تھے ، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا جبکہ دو نے معاونت کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کے آنے اور جانے کے روٹ کا سراغ لگا کر تفتیش کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انارکلی میں ہونےوالے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 26  زخمی ہوئے تھے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -