ضلع کچہری اسلام آباد کے 15 ججز اور 50 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع کچہری اسلام آباد کے 15 ججز جبکہ 50 سے زائد عدالتی اہلکار مہلک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے باعث متاثرہ ججز کی عدالتیں آج بند کر دی گئیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ایسٹ کورٹس میں پانچ ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔ متاثرہ عدالتوں میں سپرے کرایا جائے گا ۔
خیال رہے اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد کے قریب جا پہنچی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایک ہزار 359کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔