بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی 

بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین ...
بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں جاری شدید مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا رکھے ہیں جبکہ مہنگی بجلی کے بلوں نے عوام کی جیبیں خالی کروا دی ہیں تاہم پریشان حال پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ  ایک مرتبہ پھر سے فی یونٹ کی قیمت بڑھائے جانے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے کیونکہ یہ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیاہے جس پر نیپرا یکم فروری کو سماعت کرے گا ۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے بھی صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 79 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے ، جس پر نیپرا دو فروری کو سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -