لاہور ، چونگی امرسدھو میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق

لاہور ، چونگی امرسدھو میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق
لاہور ، چونگی امرسدھو میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں گھر میں آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ پولیس کے مطابق  آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  زور پکڑ لیا ، آگ کی زد میں آکر دو سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا ، 6 سالہ لاریب جاں بحق ہوئے گئے جبکہ  40 سالہ مرابت ، 35 سالہ مرزانہ اور تین بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

امدادی ٹیموں نے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -