اسلام آباد  میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، دو سال میں پہلی بار ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ 

اسلام آباد  میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، دو سال میں پہلی بار ایک روز کے ...
اسلام آباد  میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، دو سال میں پہلی بار ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، دو سال میں پہلی بار ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے  جو کہ گزشتہ دو سال میں ایک روز کے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز ہیں ۔  گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18.91 رہی۔ 

 ادھر  ضلع کچہری اسلام آباد کے 15 ججز جبکہ 50 سے زائد عدالتی اہلکار مہلک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے باعث متاثرہ ججز کی عدالتیں  آج بند کر دی گئیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں  10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ایسٹ کورٹس میں پانچ ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔ متاثرہ متاثر عدالتوں میں سپرے کرایا جائے گا ۔  

خیال رہے اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد کے قریب جا پہنچی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایک ہزار 359کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -