شام  میں داعش نے جیل پر حملہ کر کے اپنے 20 جنگجو چھڑ الئے 

شام  میں داعش نے جیل پر حملہ کر کے اپنے 20 جنگجو چھڑ الئے 
شام  میں داعش نے جیل پر حملہ کر کے اپنے 20 جنگجو چھڑ الئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شام کے شہر الحسکہ  میں داعش کے جنگجووں نے جیل پر حملہ کر کے اپنے 20 ساتھیوں کو چھڑا لیا ۔ 

العربیہ کے مطابق  داعش کے حملہ آوروں نے  الحسکہ میں جیل کے دروازے پر کار بم دھماکے کے ذریعے حملہ کیا  جس کے بعد محافظوں سے جھڑپ ہوئی ۔  اس موقع پر جنگی طیاروں نے بھی الحسکہ  کی غویران جیل کے اوپر پروازیں کر کے اپنی فورسز کی مدد کیلئے بمباری کی ۔ 

حکومتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ دہشتگرد تنظیم کے 20 ارکان جیل سے فرار ہو گئے ہیں ۔ ایک اور خبر ایجنسی کے مطابق داعش عناصر نے  تین  ایندھن کے ٹینک الحسکہ کے جنوب میں دھماکے سے اڑا دیے ۔