سفیر پاکستان بلال اکبر کی مکہ مکرمہ میں پریشان پاکستانیوں سے ملاقات

سفیر پاکستان بلال اکبر کی مکہ مکرمہ میں پریشان پاکستانیوں سے ملاقات
سفیر پاکستان بلال اکبر کی مکہ مکرمہ میں پریشان پاکستانیوں سے ملاقات

  

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) پاکستانی سفیر لفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے مکہ مکرمہ میں جبل عمرمنصوبہ کےRCC کمپنی کے  81 پاکستانی عمال کی درخواست اور شکایت پر بہ نفس نفیس مکہ مکرمہ آکر قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر سیکشن کے رکن احمد خان عباسی کے تعاون سے سب سے ملاقات کی اور فردا فردا ہر ایک کی بات وضاحتیں سنیں اور انہیں یقین و دلاسہ دیا کہ ان کی شکایات کاازالہ کرانے  میں خود کوشش کرونگا ، انہوں نے وضاحت کی کہ میں اسی لئے آپ کے پاس خود آیا ہوں ، سفیر پاکستان نے عمال کو یہ بھی یقین دلایا کہ وہ قونصلیٹ کے ذریعہ ان کے لئے متبادل روزگار کے  مواقع  بھی تلاش کروائیں گے،عمال نے سفیر پاکستان کوبتایا ہے کہ کمپنی  نے  کئی ماہ سے کام سے فارغ کردیا ہے ، کام کئے جانے کی کئی ماہ کی گزشتہ تنخواہ، گریجئویٹی باقی ہے  اور سب سے زیادہ پریشانی یہ ہے کہ  کوئی پرسان حال نہیں - کھانے  پینے تک کے پیسے بھی  نہیں رہے ، سفیر پاکستان سے ملاقات کے موقع پر مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونیٹی کے شیخ لقمان ، شیخ اسماعیل، الحاج خستہ خان، محمد عباس اور  عبدالرحمن بخش بھی موجود تھے.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -