انارکلی دھماکہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کر دیا 

انارکلی دھماکہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کر دیا 
انارکلی دھماکہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کر دیا 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز انارکلی کے باہر ہونے والے دھماکے سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے میں ہمارے کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں ، جبکہ اسلا م آباد میں پولیس پر فائرنگ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے اور کالعدم تنظیم نے دو دہشتگردوں کی ہلاکت کو قبول کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایران بارڈرپرفینسنگ بھی مکمل کریں گے، 20کلومیٹرکی فینسنگ رہ گئی جسے جلدمکمل کریں گے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن شوق سے اسلام آباد دھرنے کیلئے آئے ، یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں ، لانگ مارچ کیلئے ہمیں کمربستہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -