اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج اور دو عدالتی اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج اور دو عدالتی اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج اور دو عدالتی اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت دو عدالتی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور جسٹس طارق قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کورٹ کے عدالتی اہلکار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کے ریڈر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا کیسز سامنے آنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم میں ڈس انفیکشن سپرے کرا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -