پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پرآفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کےنام سے ہے اور ہیکرز نے آج جمعہ کی صبح آفیشل اکاؤنٹ ہیک کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائےگا، اکاؤنٹ کی بحالی کیلئے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی معاونت لی جارہی ہے۔