شاہ محمود قریشی کسی کو بتانا چاہتے ہیں کہ  وہ بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں ، احسن اقبال 

شاہ محمود قریشی کسی کو بتانا چاہتے ہیں کہ  وہ بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں ، احسن ...
شاہ محمود قریشی کسی کو بتانا چاہتے ہیں کہ  وہ بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں ، احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےکہا کہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ وہ کسی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عمران خان کے بعد وہ بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں ، ان پر بھی توجہ دی جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج شاہ محمود قریشی نے بطور وزیر خارجہ انتہائی غیر سنجیدہ گفتگو کی ،  آج مجھے شاہ محمود میں کبھی شہزاد اکبر ، کبھی فواد چودھری کا چہرہ نظر آیا ،  ایک مقام پر تو مجھے یہ بھی محسوس ہوا کہ  یہ پی ڈی ایم کی متبادل قیادت کی حیثیت سے بول رہے ہیں ، یا پھر یہ کسی کو پیغام دے رہے ہیں کہ عمران خان کے بعد میں بھی وزیر اعظم کا امیدوار ہوں ، مجھ پر بھی توجہ کر لیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دور میں کھاد کم داموں ملتی تھی جو آج  29سو روپے میں مل رہی ہے ، یہ کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزی ہوئی ، میں پوچھتا ہوں کہ کیا کسی نے مریخ سے آکر کارروائی کرنی ہے ؟، یہ کہتے ہیں کہ جی ڈی پی صفر سے پانچ پر لے کر آئے ، جناب  ہم نے جی ڈی پی کو دو سے پکڑا تھا اور چھ پر لے کر آئے تھے ،  ان کا پانچ فیصد پر آنا کامیابی نہیں بلکہ چھ سے پہلے  صفر اور پھر پانچ پر لانا ناکامی ہے ۔

احسن اقبال نےکہا کہ آج عوام ادویات ، بجلی ، گیس  کی قیمتوں پر پریشان ہے ، آٹے ، چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں ۔ نوجوان ڈگری لے کر نکلتا ہے تو انہیں نوکریاں نہیں ملتیں ۔ غریب کا چولہا بجھ چکا ہے ، حکومت کے اعداد و شمار  ان سب مسائل کا مداوا نہیں ۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ  حکومت میں ہماری بات سننے کاحوصلہ نہیں، حکومتی ارکان میدان چھوڑ کربھاگ رہےہیں، وزرامیں اتناحوصلہ نہیں ہماری بات سن سکیں۔

مزید :

قومی -سیاست -