بھارت میں خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کیا اور سر تھیلے میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی ، دیکھ کر پولیس والے بھی لرز گئے 

بھارت میں خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کیا اور سر تھیلے میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی ...
بھارت میں خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کیا اور سر تھیلے میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی ، دیکھ کر پولیس والے بھی لرز گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تروپتی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں تلخ کلامی کے بعد بیوی نے شوہر کو قتل کر کے سر جسم سے الگ کر دیا تاہم بعدازاں پولیس سٹیشن جا کر سرینڈر کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رینیگنٹا پولیس انسپکٹر انجو یادیو نے بتایا کہ 53 سالہ روی چندرن اور 50 سالہ وسندھرا رینیگنٹا میں پولیس لائنز کے رہائشی ہیں ، جن میں گھریلو تنازعات کے باعث اکثر جھگڑے رہتے تھے ، ان کا 20 سالہ بیٹا بھی ہے ، بیٹے کا کہناہے کہ دونوں پریشان خاندانی زندگی گزار رہے تھے۔

شوہر کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد وسندھرا نے تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹا اور پھر غصے کی حالت میں سرجسم سے الگ کر دیا ، اس کے بعد خاتون نے  شوہر کے سر کو ایک تھیلے میں ڈالا اور سڑک پر چلنا شروع کر دیا ، تھیلے سے خون نکل کر سڑک پر گرتا رہا اور خاتون پیدل چلتے ہوئے تھانے جا پہنچی جہاں اس نے خود کو سرینڈر کر دیا ۔

مزید :

قومی -