شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرادی

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرادی
شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرادی
سورس: Instagram

  

کراچی (ویب ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ٹی وی اینکر نادیہ خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرادی۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ان کی والدہ کی ویڈیو ان کی مرضی کے بغیر نشر کی، اس ویڈیو میں والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی دل آزاری یا تضحیک کرے۔

کچھ روز قبل نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے نہ صرف کچھ صارفین نے ناپسند کیا بلکہ خود شرمیلا کو بھی وہ ویڈیو مناسب نہیں لگی جس پر انہوں نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی سے مختصراً گفتگو میں کہا کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے، اب جنہیں سائبر کرائم جانا ہے، اپنا شوق پورا کرلیں۔

مزید :

تفریح -علاقائی -سندھ -کراچی -