انارکلی دھماکے کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے انارکلی دھماکے کے بعد سرکاری سکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پنجاب کے تمام سکولوں کو طبی امداد کا سامان رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، مراسلے میں کہا گیاہے کہ 18 چیزوں کا فرسٹ ایڈ باکس سکولز میں لازمی موجود ہونا چاہیے ، فرسٹ ایڈ باکس کی جلد دستیابی یقینی بنائی جائے ۔