اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی ڈاکٹر عانیہ صدیقی نے اپنا حق مہر کہا ں خرچ کردیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی لیجنڈری اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی ڈاکٹر عانیہ صدیقی کی شادی گزشتہ دنوں ہوئی جس کی تمام ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتی رہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نئی دلہن نکاح کے لباس میں اپنی دوستوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہے جہاں وہ اپنے حق مہر کی رقم کے متعلق بات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عانیہ صدیقی نکاح کے بعد اپنی دوستوں کے ساتھ عروسی لباس میں ہی گاڑی ڈرائیو کر رہی ہے، وہ میکڈولنڈ کے ڈرائیو وے پر ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی دوستیں ان سے پوچھتی ہیں کہ آپ ہمیں ٹریٹ کہاں سے دے رہی ہے جس سے وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہے کہ حق مہر کی رقم سے آپ لوگوں کو کھانا کھلا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ایک لفافہ ہے۔ ان کی ایک دوست آرڈر لینے والے کو بتاتی ہے کہ آج ان کا نکاح ہوا ہے اور یہ ہمیں ٹریٹ دے رہی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔