کراچی میں سردی کی ایک اور لہر آنے کی پیشگوئی، گردو غبار کا طوفان ، شہری پریشان 

کراچی میں سردی کی ایک اور لہر آنے کی پیشگوئی، گردو غبار کا طوفان ، شہری ...
کراچی میں سردی کی ایک اور لہر آنے کی پیشگوئی، گردو غبار کا طوفان ، شہری پریشان 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں تیز ہواؤں جھکڑ اور گردو غبار کے طوفان کے باعث بعض مقامات پر حد نگاہ نصف کلومیٹر سے بھی کم ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے ، سندھ بھر میں 22 سے 27 جنوری تک موسم سرد رہے گا۔ کراچی میں اس وقت تیز ہواوں کے جھکڑ اور گردو غبار کا طوفان جاری ہے ، گرد آلود ہواؤں کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ، بعض مقامات پر حد نگاہ نصف کلومیٹر سے بھی کم رہ گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے ،تیز  ہواؤں کے باعث سائن بورڈز ، درخت اور خستہ حال عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے، شہری احتیاط برتیں۔

مزید :

ماحولیات -