سری لنکن شہری پریانتھا کمار قتل کیس، عدالت نے کیس کے پہلے شریک ملزم کو سزا سنا دی 

سری لنکن شہری پریانتھا کمار قتل کیس، عدالت نے کیس کے پہلے شریک ملزم کو سزا ...
سری لنکن شہری پریانتھا کمار قتل کیس، عدالت نے کیس کے پہلے شریک ملزم کو سزا سنا دی 

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کے شریک ملزم عدنان کو اعتراف جرم کے بعد  ایک سال قید کی سزا سنا دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریانتھا کمار قتل کیس میں شریک ملزم عدنان کو سزا گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت کی جج نے ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، ملزم نے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور افسوسناک واقعہ کی تشہیر کرتے ہوئے ویڈیو میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا  تھا جس پر  ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ سیالکوٹ میں سب انسپکٹر مبارک علی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -