انارکلی بم دھماکہ کے دو مبینہ سہولت کاروں کو کہاں سے گرفتار کر لیا گیا ؟ بڑی پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ا نارکلی بم دھماکے کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انار کلی بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، قانون نافذکرنے والے اداروں نے موقع سے لی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور تحقیقات کرتے ہوئے دو سہولت کار وں کا سراغ لگایا جنہیں آج صبح لاہور کے نواحی علاقے سے خفیہ اطلاعات پر کیئے گئے آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیاہے اور مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔ جہاں ان سے دہشتگردوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ، یہ بھی معلوم کیا جارہاہے کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے ۔