ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دیدی گئی 

ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دیدی گئی 
ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دیدی گئی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے لئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دے دی ۔

 وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں   مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دی ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  ڈیجیٹل میڈیا ونگ، ڈی جی پی آر کی 5 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری دی جبکہ  گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے چارٹر کی منظوری بھی دی ۔

سردار عثمان بزدار نے   یورنیورسٹی کے قیام کی سکیم کو رواں مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ساہیوال کی ترقی کیلئے18سکیموں کی منظوری دی ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام شرو ع کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے  سپورٹس وظائف، کیش ایوارڈز اور انتقال کرنے والے سابق کھلاڑیوں کے خاندانوں کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی ۔ 

 صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -