خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا،   امیدواروں کو کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جاری کئے جائیں گے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  14  سے 16 فروری تک امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے  جبکہ حتمی فہرست 23 فروری کو جاری کی جائے گی،  الیکشن کمیشن  28 فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا شیڈول جاری کرے گا۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ  27 مارچ کو ہو گی ۔

مزید :

قومی -الیکشن -سیاست -علاقائی -خیبرپختون خواہ -