حکومت نے نئی مردم شماری کیلئے کتنے فنڈ زکی منظوری دیدی ؟ جانئے 

حکومت نے نئی مردم شماری کیلئے کتنے فنڈ زکی منظوری دیدی ؟ جانئے 
حکومت نے نئی مردم شماری کیلئے کتنے فنڈ زکی منظوری دیدی ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کیلئے پانچ ارب کی گرانٹ منظور کر لی ہے ۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہو ا جس کی صدارت وزیر خزانہ شوکت ترین نے آن لائن کی ، جس میں نئی مردم و گھر شماری کیلئے پانچ ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اجلاس کے دوران داسو ہائیڈو منصوبے پر ہلاک چینی شہریوں کی فیملیوں کیلئے بطور معاوضہ ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کیلئے چار ارب روپے کے فنڈز، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے چھ کروڑروپے کی منظوری د ی گئی ہے ۔ اعلامیے کے مطابق  ربیع سیزن کیلئے یوریا کا 839 روپے ریٹ مارچ تک برقرار رکھنے اور افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -