فیصل آباد میں پانچ ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی ہونے کا انکشاف

فیصل آباد میں پانچ ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ ...
فیصل آباد میں پانچ ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی ہونے کا انکشاف

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد میں پانچ ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی  بھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے  دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف کیا ۔ پولیس کے مطابق 7 رکنی ڈکیت گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا  جس نے ایک گھر میں ڈکیتی کی ، متاثرین نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ فیملی نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوؤں نے خاتون کو شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا ، پولیس کو واقعے سے متعلق بتایا تھا مگر پولیس نے  خاتون کا میڈیکل نہ کرایا اور نہ ہی  زیادتی کی دفعہ شامل کیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -