نیا سال ، نیا عزم اور حبیب آئل ملز

نیا سال ، نیا عزم اور حبیب آئل ملز
نیا سال ، نیا عزم اور حبیب آئل ملز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) نیا سال اپنے جلو میں گویا زندگی کی نئی شروعات لے کر آتا ہے، ہر نئے سال میں ہم پر امکانات کے نئے افق کھلتے ہیں، ہم نئے لوگوں سے ملتے ہیں، نئے ایڈونچرز اور مزیدار کھانوں کے نئے تجربات ہمارے منتظر ہوتے ہیں۔آپ یوں کہیے کہ ہر نیا سال زندگی میں کچھ نئی یادیں شامل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سب کے ساتھ ساتھ یہ روشن مستقبل کے حصول کے لیے کام کرنے کا وقت بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ نئے سال کے موقع پر کچھ نیا کرنے کا عزم کرنا ناگزیر عمل ہے، خواہ آپ انفرادی طور پر اپنی ذات کے لیے، اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں یا معاشرے کے لیے کچھ اچھا کرنے کا عزم کریں۔

ایک بار میں نے ایک کہاوت سنی تھی، اب مجھے یہ یاد نہیں آ رہا کہ یہ کس کی کہاوت ہے کہ ”آپ بیک وقت مکمل شاہکار اور ایک ’نامکمل کام‘ بن سکتے ہیں جس پر ابھی کام جاری ہے۔“ دنیا میں کوئی بھی کامل نہیں ہے اور یہی انسان کی خوبصورتی ہے۔ ہم سب سے غلطیاں سرزد ہوتی ہیں تاہم ان غلطیوں پر معافی کا طلب گار ہونا ہمیں اللہ رب العزت کی تمام مخلوقات میں افضل بناتا ہے۔ اس نئے سال کے آغاز پر حبیب آئل ملز کی طرف سے ہمیں بہت خوبصورت قرار داد دی گئی ہے جس پر ہم اس سال میں کام کر سکتے ہیں۔ قرار داد کچھ یوں ہے کہ ہمیں 2022ءمیں پہلے کی نسبت اپنے اندر زیادہ عجز و انکسار پیدا کرنا اور اپنی غلطیوں پر معافی مانگنے والا بننا ہے۔ حبیب آئل ملز کی طرف سے اپنی ٹی وی اشتہار میں بھی یہی پیغام دیا گیا ہے کہ ”دل سے معافی مانگیں، دل سے معاف کریں۔“
دل میں معمولی بغض پالنے سے دوستی یا رشتوں میں بڑی مخاصمتیں جنم لے سکتی ہیں جوکئی نسلوں کو برباد کر سکتی ہیں۔ ہم بحیثیت انسان طویل ارتقائی سفر طے کرنے کے بعد آج یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ آیا ایسی دشمنیاں کسی طور فائدہ مند ہو سکتی ہیں اور کیا ہماری زندگی اتنی کم وقعت ہے کہ ایسی مخاصمتوں میں ضائع کر دی جائے؟ہمارے ذہنوں میں اس سوال کا جواب ہمیشہ ’نہیں‘ میں آتا ہے۔ 
چنانچہ اس نئے سال پر خالص زندگی گزارنے کا عزم کیجیے۔ حبیب آئل ملز کا سپر حبیب کوکنگ آئل استعمال کرتے ہوئے صحت مند اور طویل زندگی جینے کا عزم کیجیے۔ یہ ڈبل ریفائنڈ، پریمیم اور خالص کوکنگ آئلز ضروری وٹامنز اور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہیں جو آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط تر بنانے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔ لہٰذا آج ہی ویب سائٹ ’https://www.homstore.pk/ ‘ پر جائیے اور حبیب آئل ملز کی وسیع کوکنگ آئلز رینج سے اپنی پسند کا کوکنگ آئل منتخب کیجیے اور اپنے کھانوں کو مزیدار بنائیے۔

مزید :

بزنس -