نواز شریف لندن بیٹھ کر عدالتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ،شہزاد اکبر

نواز شریف لندن بیٹھ کر عدالتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ،شہزاد اکبر
نواز شریف لندن بیٹھ کر عدالتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ،شہزاد اکبر

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف لندن بیٹھ کر عدالتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ، یہ عوام کو عدالت سے باہر نکل کر گمراہ کرتے ہیں ۔ 

شہزاد اکبر نے کہا کہ رانا شمیم کے حلف نامے کا مقصد ایک کیس پر اثر اندا زہونا تھا ، ساری فلم نوازشریف کے دفتر میں گھڑی گئی،  ہماری پریس کانفرنس میں ن لیگ کی پریس کانفرنس کی طرح خواہش پر مبنی سوال نہیں ہوتے، ملک میں کیا قانون چلے گا اس کا فیصلہ آئین کرتا ہے ، صدارتی نظام کے حوالے سے ہمارے ذہن میں کچھ نہیں ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق نواز شریف نے اپنی صحت کی رپورٹیں جمع کرانی تھی مگر انہوں نے ڈاکٹرکا خط جمع کرادیا ، میڈیکل  بورڈ بھی  مطمئن نہیں، ان کی صحت تصویروں میں نظر آ رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -