ویکسین لگوانے سے بچنے کیلئے بھارتی شہری درخت پرچڑھ گیا، لیکن نیچے اترتے ہی کیا سلوک کیا گیا؟ ہنسی نہ رکے

ویکسین لگوانے سے بچنے کیلئے بھارتی شہری درخت پرچڑھ گیا، لیکن نیچے اترتے ہی ...
ویکسین لگوانے سے بچنے کیلئے بھارتی شہری درخت پرچڑھ گیا، لیکن نیچے اترتے ہی کیا سلوک کیا گیا؟ ہنسی نہ رکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ویکسین کے متعلق دنیا میں کئی طرح کی گمراہ کن افواہیں پھیلی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے کچھ لوگ اسے لگوانے سے کتراتے ہیں۔لوگوں میں ویکسین کا خوف کچھ اس قدر ہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک آدمی نے ویکسین سے بچنے کے لیے عملے پر حملہ کر دیا تو دوسرا بھاگ کر درخت پر چڑھ گیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ مضحکہ خیز واقعات بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آئے ہیں۔ 
منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریا میں موجود ایک کشتی میں سوار لوگوں کو ویکسین لگانے والا عملہ ویکسین لگوانے کے لیے کہہ رہا ہوتا ہے تاہم ایک آدمی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیتا ہے اور عملے پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ وہ عملے ایک فرد کو گھسیٹ کر دریا میں لیجانے کی کوشش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تم مجھے ویکسی لگاﺅ گے تو میں تمہیں بھی دریا میں ڈبو دوں گا۔ 


اترپردیش ہی کے ضلع بلیا سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی ویکسین سے بچنے کے لیے دوڑ کر ایک درخت پر چڑھ جاتا ہے اورطبی عملہ اور مقامی لوگ اسے ویکسین نہ لگانے کا جھانسہ دے کر نیچے اترنے پر رضامند کرتے ہیں مگر جونہی وہ نیچے آتا ہے، اسے پکڑ لیا جاتا ہے اور ویکسین لگا دی جاتی ہے۔