جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں  تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں  تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں  تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج  ہیں۔صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹی فیکیشن جاری کیا۔جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سوموار  کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ٍچیف جسٹس گلزار احمد جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیں گے۔جسٹس عائشہ ملک  اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس تھیں۔

مزید :

قومی -