دوسرا ون ڈے میچ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

دوسرا ون ڈے میچ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
دوسرا ون ڈے میچ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی صفر رنز  پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت85 اورکپتان کے ایل راہول 55 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -